تعبیرخواب

کشف (کچھوا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ کشف کچھوے کو کہتے ہیں اور خواب میں کھچوا دیکھنا مرد زہد عالم ہے جس کی صحبت سے منفعت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پا کچھوا ہے یا اس کے گھر میں آیا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب کی زہد مرد کے ساتھ صحبت گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کچھوے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدرعلم حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے کچھوا سرگیں داں میں پایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی عالم کی صحبت میں حاضر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کچھوا مسجد میں یا کسی عزت کی جگہ میں پایا ہے دلیل ہے کہ زہد ہو گا اور اس کی عالموں اور زاہدوں اور بزرگوں کے نزدیک حرمت ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کچھوے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)زاہد(۲)عالم مرد (۳)وہ مرد جو کاموں کاریگری کرتا ہے