تعبیرخواب

کعبہ شریف

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ شریف کا دیکھنا خلیفہ اسلام کو دیکھنا ہے اور ہر ایک شخص کعبہ ہے جو زیادہ اورنقصان کہ کعبے میں دیکھے گا خلیفہ اسلام میں ہو گی۔ اگر دیکھے کہ اس نے کعبے کا طواف کیا ہے تو اس کے دین کی صلاح پر دلیل ہے اور خلیفہ اسلام راحت پائے گا۔ اور اگر دیکھے گا اس نے احرام باندھا ہوا ہے۔ اور رخ کعبے کی طرف ہے اس کی صلاحیت کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا مکان کعبہ ہو گیا ہے۔ اور لوگ زیارت کو آتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو خلیفہ سے فائدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ خلفاء سے اس کا کام عمدہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ کعبے کا اصل ایمان اور مسلمانی ہے۔ اور اگر اپنے آپ کو کعبے میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ دشمن کی طرف سے شرارت سے امن میں رہے گا اور اس کی دعا قبول ہو گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ومن لخلہ کان امنا (اور جو شخص اس میں داخل ہو گا امن میں ہو گا۔ ) اور اگر دیکھے کہ حجر اسود کی طرف رخ کر کے بوسہ دیتا ہے دلیل ہے کہ حج کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آنحضرتؐ کی قبر مبارک کی زیارت کر رہا ہے یا مقام ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کو جائے گا اور سلامتی سے واپسی آئے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو کعبہ کی چھت پر دیکھے تو بد مذہب ہونے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کعبہ چار وجہ پر ہے۔ (۱)خلیفہ(۲)امام(۳)ایمان اور مسلمانی (۴)خوف سے سب طرح کا امن