تعبیرخواب

کفتار(بجو)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کفتار بری اور پلید اور بد کردار عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بجو کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہاس پر جادو کریں گے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بجو کو دودھ پیا ہے یا اس کے پاس اس کی ہڈی یا چمڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس عورت سے فائدہ حاصل کرے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کفتاراس کے ساتھ باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت اس سے بد زبانی کرے گی۔