تعبیرخواب

کفچہ (چمچہ یا ڈوئی)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ڈوئی گھر کی حکومت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ ڈوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم پارسا ہو گا۔ اور اگر ڈوئی پرانی اور ٹوٹی ہوئی دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی ڈوئی ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خاد م مرے گا یا بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ ضائع ہوئی ہے یا جلی ہے تو بھی خادم مرے گا۔