تعبیرخواب

کف( ہتھیلی)

حضرت ابن سیرین رحمۃا ﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کی ہتھیلی میں کوئی چیز ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو کچھ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں الٹ پلٹ ہو رہی تھیں۔ دلیل ہے کہ وہاں عروسی اور شادی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ہتھیلیاں خستہ یا زخمی ہیں۔ دلیل ہے کہ سفر سے رکا رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس ہتھیلیاں کشادہ روہیں تو فراک دستی پر دلیل ہے۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تا نا مرادی اور تنگ دستی پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہتھیلی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)فراخی دست(۲)مال (۳)ریاست(۴)فرزند(۵)دلیری(۶)عورت کے ساتھ کسی حرام کام میں داخل ہونا۔