تعبیرخواب

کف دریا(سمندر جھاگ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمندر جھاگ باداہ سے کا کسی بڑے آدمی سے منفعت کا حاصل کرنا ہے۔ 
کفن:
حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی زندے یا مردے کے لئے کفن بنایاہے۔ اگر وہ معلوم شخص ہے تو اس سے رنج پہنچنے پر دلیل ہے۔ اور اگر کسی معلوم مردے کا کفن اس نے اتارا ۔ دلیل ہے کہ دنیا میں اس مردے کی طریقے کی تلاش کرے گی۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردے کا کفن پھاڑا ہے۔ اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر صاحب خواب صالح اور پارسا اور طالب علم ہے اور باریک باتیں کہتا ہے دلیل ہے کہ دنیا اس کا رخ کرے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ مردوں کے کفن اتارتا ہے تو جگہ بہ جگہ لیے پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام اس کے ہاتھ پر روانہ ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب مفسد ہے۔ دلیل ہے کہ منافق اور چغل خور ہو گا۔ اور لوگوں پر فساد اور جھوٹ کی گواہی دے گا۔ 
گلاب:
حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب منہ پر گرایا ہے دلیل ہے کہ تندرست ہو گا اور لوگ اس کی صفت و ثناء کریں گے۔ 
اور اگر دیکھے کہ وہ گلاب ہر کسی کو دے رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نام ملک میں مشہور ہو گا۔ اور اگر عالم ہے تو لوگ اس کے علم سے نفع اُٹھائیں گے۔