تعبیرخواب

کلازہ(ایک پرندہ ہے)

کلازہ ایک پرندہ ہے جس کو عقعق بھی کہتے ہی۔ اس کو خواب میں دیکھنا بے وفا اور بدین پر دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کلازہ پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اوپر کی صفت والے آدمی سے محبت اور دوستی کرے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ کلازہ سے لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس صفت کے آدمی کے ساتھ خوب جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کلازہ اس کے ہاتھ سے اڑا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے آدمی کی صحبت کو ترک کرے گا۔ اور اگر اس کو مار کر اس کا گوشت کھایا ہے۔د لیل ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا اور اسی قدر اس کا مال کھائے گا۔