تعبیرخواب

گل خوردن (کیچڑ کھانا)

گل خوردن کیچڑ مٹی کھانا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ مٹی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ مردوں کو برا کہتا ہے۔ اگر دیکھے کہ کیچڑ کے ساتھ کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال عیال پر خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آنحضرت صلی اﷲعلیہ وسلم کی قبر مبارک پر سے خاک کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا اور اگر دیکھے کہ گھر کی لپائی مٹی سے کی ہے دلیل ہے کہ غمگین ہوگا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید اور سبز مٹی کا دیکھنا مال حلال ہے ہے اور زرد مٹی کا دیکھنا بیماری ہے۔ اور سرخ مٹی کا دیکھنا کھیل اور تماشہ ہے اور سیاہ مٹی کا دیکھنا غم و اندیشہ ہے اور کسی میلے اور گدلے پانی میں گارا بنائی ہوئی مٹی غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ 
اور اگر خواب میں دیکھے کہ کیچڑ میں غرق ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑی محنت میں پڑے گا اور خلاصی نہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ کیچڑ سے باہر نکلا ہے اور اپنا جسم اور کپڑے خوب صاف کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب غم و اندوہ سے رہائی پائے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ گرم علاقے میں کیچڑ کا دیکھنا سرد کی نسبت زیادہ سخت ہے۔