تعبیرخواب

کلبتین (زنبور)

کلبتین لوہا پکڑنے کا اوزار یعنی زنبور۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زنبور خادم ہے کہ خوبی کے ساتھ بادشاہ کے ہاتھ سے مال نکالتا ہے اور لوگوں پر خرچ کرتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں زنبور ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت کا حصول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا زنبور ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ ضرر اور نقصان اس کو پہنچے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲتعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے زنبور کے ساتھ کوئی چیز آگ میں سے نکالی ہے دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے راحت پائے گا۔