تعبیرخواب

کلم (ایک سبزی ہے)

کلم ایک سبزی ہے گوبی جیسی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کلم ہے اور کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے منفعت پائے گا۔ اور اگر بغیر گوشت کے کھائی تو دلیل ہے کہ تھوڑانفع ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں گوشت اور کلم کو اکٹھا پکا کر کھائے۔ دلیل ہے کہ بہت منفعت پائے گا۔ اور اگر کم ہے تو کم فائدہ ہو گا۔ اور اگر بے وقت کھائی ہے تو غم و اندیشہ پر دلیل ہے۔ اور اگر شریں ہے تو منفعت بہت زیادہ ہے۔