تعبیرخواب

کلید دان (چابی کی جگہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کلید دان بغیر زحمت کے جلدی کھلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین اور دنیا کے کام کشادہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ مشکل سے کھولا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور کوئی دیکھے کہ کلید دان کو کھول نہیں سکا ہے اور دروازہ بند رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کام رک جائیں گے اور اس کا نیک حال سے بد حال ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کلید دان جلدی کھولا ہے دلیل ہے کہ غم سے جلد نجات پائے گا اور اگر بیمار ہے تو جلدی شفا پائے گا۔ اور اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا۔ اور اگر کوئی ضرورت ہے تو پوری ہو گی اور دعا قبول ہو گی اور اس کے کام انتظام سے ہوں گے۔