تعبیرخواب

کلیسا (گرجا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کلیسا میں گیا ہے اور اس میں قبلہ کی طرف نماز پڑھی ہے دلیل ہے کہ وہ گناہ سے توبہ کرے گا اور دین میں قوی ہو گا کیونکہ کلیسا عبادت کی جگہ ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مندر میں گیا ہے ۔ اگر صاحب خواب پارسا ہے تو دلیل ہے کہ برا ہو جائے گا۔ خاص کر اگر دیکھے کہ اس میں رہائش اختیار کر لی ہے۔