تعبیرخواب

کمان

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کمان کو بغیر تیر کے کھینچتا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور فائدے کے ساتھ واپس آئے گا اور اگر کمان کھینچتے وقت چلہ ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر تمام نہ ہو گا اور ممکن ہے کہ اس کو راہ میں ضررونقصان پہنچے۔ 
اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے کمان دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا بھائی ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کمان ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی سے گرے گا یا اس کے مال سے کچھ ضائع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان سے تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی کا خط ملے گا۔ 
حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کمان میں تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ حق اور باطل بات کہے گا۔ تیر کی راستی اور کجروی کے مطابق اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے لئے کمان بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو عجم کے بادشاہ سے شرف اور بزرگی حاصل ہو گی یا عجمی عورت سے شادی کرے گا اور اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان سے تیراندازی نہیں کر سکتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا اس عورت سے فائدہ نہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کمان فروخت کی ہے یا کسی کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے شرف اور بزرگی کا نقصان ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ کمان کی تاویل درازی عمر ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نئی اور پاکیزہ کمان ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر دیکھے کہ کمان تانی ہے۔ دلیل ہے کہ پائیدار عورت کرے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ کمان ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی کمان سخت تھی اور کھینچنے کے وقت نرم ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے کاح کرے گا اور اس کا کام آسانی سے ہو گا اور سفر کرے گا تو مبارک ہو گا اور مرا د کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان نرم تھی اور کھینچتے وقت سخت ہو گئی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے اپنے لیے کمان بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ کامیاب ہو گا اور دیکھے کہ کمان بیچی ہے اور اس کی قیمت کے درم اور دینار لیے ہیں۔ دلیل ہے کہ دنیا کو دین پر پسند کرے گا۔ اور اگر کمان کی قیمت روپے کے سوا کچھ اور لیا ہے دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کو کمان بخشش میں ملی ہے۔ دلیل ہے کہ جلدی عورت کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کمان خمیدہ کھچی ہوئی اس کو کسی نے دی ہے اور اس نے نہیں کھینچی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کماندان میں کمان کو رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا سے رحلت کرے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس پاکیزہ اور عمدہ کمان ہے۔ دلیل ہے کہ نیک کام اور خیرات اور حسنات کرے گا۔ اور حج ادا کرے گا اور حق تعالیی کے نزدیک ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ فکان قاب قوسین او ادنی پس دو کمانوں کی مشت کمانوں بلکہ اس سے بھی قریب ہوا)
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی کمانیں ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت سے دوست ہوں گے جو مصیبت کے وقت اس کے مدد کریں گے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کمان کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)سفر(۲)فرزند یا بھائی(۳)عورت(۴)قوت(۵)نیک کام(۶)کاموں میں درست آدمی۔