تعبیرخواب

کمان کروہہ

کمان کروہہ ایک قسم کی کمان ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کمان کروہہ کا دیکھنا بادشاہ کا کام غم و اندوہ کے ساتھ ہے۔ اور اگر کمان اس کے ہاتھ میں ہے اور اس سے ٹوپی گرائی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو بری بات کہے گا اور گالی دے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگردیکھے کہ اس کمان سے لوگوں کی ٹوپیاں اتارتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو ستانے کے باعث غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کمان کروہہ ٹوٹی ہے یا ضائع ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو دکھ نہ دے گا۔