تعبیرخواب

کنار (بیر)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیر ستھرا مال ہے اور میوؤں میں سے کسی میں اس کی خاصیت نہیں ہے۔ اورکہتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کا میوہ بہشت میں بیر تھا۔ اگر دیکھے کہ اس نے بیر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ خاص کر اگر بیر کا کھانا اس کے موسم میں ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیر حلال مال ہے اور فراخ روزی ہے۔ اور دیکھے کہ اس کے پاس بیروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال پائے گا۔