تعبیرخواب

گنبد

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گنبد عورت ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے اور جانے کہ اس کی ملکیت ہے۔ دلیل ہے کہ خوب صورت عورت سے شادی کرے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گنبد شرف اور بزرگی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بڑے گنبد میں ہے دلیل ہے کہ اس کو خیر اور منفعت حاصل ہو گی۔ 
حضرت جعفر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گنبد کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (۱)عورت(۲)لونڈی(۳)منفعت(۴)عزت اور مرتبہ