تعبیرخواب

گنج (خزانہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے خزانہ پایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کے دل کو رنج پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا خزانہ ضائع ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خزانہ پانے والا کسی خزاب جگہ میں بیمار یا ہلاک ہو گا۔ اور اگر آباد جگہ سے خزانہ پائے۔ دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔