تعبیرخواب

گندنا

گندنا (ایک قسم کی ترکاری ہے) حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گندنا ایسا مرد ہے کہ لوگ اس کو دوستی سے یاد کرتے ہیں۔ 

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گندنا مال حرام اور بری بات ہے اور اگر خواب دیکھنے والا مصلح اور پارسا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام حاصل کرے گا اور ہمیشہ بری باتیں کرے گا۔ اور گندنا کے کھانے میں کسی طرح کی بھی منفعت نہیں ہے۔