تعبیرخواب

کنگی (گونگا پن)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ گونگا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ درویش اور بدحال ہو گا۔ 

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوی اپنے آپ کو خواب میں گونگا دیکھے تو اس کی تباہی اور نقصان دین پر دلیل ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ صم بکم عمی فھم لا یرجعون (وہ بہرے گونگے اندھے ہیں اور وہ رجوع نہیں کرتے ہیں۔ )
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گونگا ہونا سات وجہ پر ہے :
(1) درویشی
(2) بدحالی 
(3) غم و اندوہ 
(4) نقصان عیش 
(5) مصیبت 
(6) نقصان مال 
(7) دین کا نقصان 
اور اگر گونگا خواب میں دیکھے کہ ا اس کی زبان کشادہ ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کار کاہوا کام کشادہ ہو جائے گا۔