تعبیرخواب

کنہ (ایک جانور ہے)

کنہ چچڑی جیسا ایک جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنہ لوگوں کا عیال ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کنہ اس کے جسم کو کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اس کا عیال کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے پر بہت سی کنہ ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کے چوپاؤں سے فائدہ دیکھیں گے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کنہ کا وجود اپنے سے دور ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ عیال کو اپنے سے دور کرے گا۔ اور دیکھے گا کہ اپنی چوپائے سے کنہ کو پکڑ کر ڈال رہا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو فائدہ نہ پہنچائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنہ کا دیکھنا تین وجہ پر ہے:
(1) عیال 
(2) نوکر چاکر 
(3) مال اور بہت سے مطالب۔
اور اگر دیکھے کہ کنہ کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ گزشتہ بیان کردہ شدہ چیزوں میں نقصان اٹھائے گا۔