تعبیرخواب

کنیزک (لونڈی)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنیز خیر اور نیکی ہے جس قدر کہ اس کا جمال ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس خوب صورت فربہ کنیز ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو پوشیدہ طور پر کوئی چیز پہنچے گی اور اس سے متفکر ہو گا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کنیز مال ہے۔ اگر دیکھے کہ کنیز اس نے خریدی ہے تو خیرو نیکی پر دلیل ہے اور اگر فروخت کی ہے اور اس کے دام لئے ہیں۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ خریدی ہے تو شاد و خرم ہو گا۔ اور مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنیز برہنہ ہے۔ دلیل ہے کہ نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خوبصورت کنیز منہ باندھی ہوئی ہے اور اپنے گھر میں لایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی شادی اور منفعت حاصل ہو گی۔