تعبیرخواب

گوارش (جوارش)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوارش منفعت اور خیر اور شادی پر دلیل ہے اور اگر تلخ اور بے مزہ ہے تو غم و اندوہ اور رنج و فساد پر دلیل ہے اور خوشبو دار جوارش مدح و ثناء پر دلیل ہے اور بدبو دار کی تاویل اس کے خلاف ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیریں جوارش کا کھانا غم و اندوہ ہے اور خوشبو دار جوارش کا کھانا مدح و ثناء پر دلیل ہے۔