تعبیرخواب

گودایہا (شیرے)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب رسوں سے زیادہ بہت کھجور کا ہے۔ اس کے بعد بادام کا اور پھر روٹی کا ہے اوراس کے سب سے کم فائدہ خشخاش کا ہے۔
اور اگر دیکھے کہ کھجور کا گودا کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر بخیل سے مال حاصل کرے گا اور اگر شیرہ خشخاش کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ لیکن اس کا فائدہ کم تر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ روٹی کا شیرہ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پارسا شخص سے حاصل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مذکورہ شیرے سب موجود ہیں اور ان میں سے کچھ کھایا ہے تو گزشتہ بیان کردہ چیزیں اس کو حاصل ہوں گی۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں ذائقہ شیرے نیکی پر دلیل ہیں اور جو تلخ اور بے مزہ ہیں بدی پر دلیل ہیں۔