تعبیرخواب

گوز (اخروٹ)

گوز خواب میں مال ہے۔ جو بلا اور محنت اور رنج اور سختی سے حاصل ہو گا۔ اگر دیکھے کہ گوز سے کھیلتا ہے یا اس کے ہاتھ میں ہے تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس گوزے کا مغز تباہ ہو گیا ہے۔ کمی اور بیشی کے مطابق اسکو مال حرام ملے گا اور اگر مغز کھانے میں مزے دار ہے تو مال حلال پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوز کو توڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ عجمی مرد سے مال حاصل کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گوز ہے۔ دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑے میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ گوز بے مزہ اور تلخ ہے۔ دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے بری بات سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مغز گوز سے روغن نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بخیل مرد سے فائدہ پہنچے گا۔