تعبیرخواب

گوز ہندی (ناریل)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گوز ہندی دیا ہے دلیل ہے کہ منجم اور تال ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گوز ہندی کو کھایا ہے دلیل ہے کہ ان کی بات کو سچ جانے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ گوز ہندی خواب میں کمینہ مرد یا ہندی کنیز ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے گوز ہندی کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اہل نجوم کی باتوں کو سچ جانے گا اور ان پر اعتقاد رکھے گا۔