تعبیرخواب

گوز بویا (جوزبوا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گوز بو یا دین کی صلاح اور علم کی شرع کا جاننا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گوز بویا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب مصلحت دین کی راہ اختیار کرے گااور شریعت سیکھے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گوز بویا بہت ہے۔ کھاتا ہے اور لوگوں کو دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور حکمت میں یگانہ ہو گا اور اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گوز بویا ہے اور اس میں سے کسی کو نہیں دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے علم سے نہ اس کو اور دوسروں کو نفع پہنچے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ گوز بویا کا کھانا علم نجوم پر دلیل ہے۔