تعبیرخواب

کوزہ (لوٹا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوٹا مال اور نعمت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سونے یا چاندی کا لوٹا ہے تو حسب منشاء اس کو مال ملے گا۔ لیکن اس میں تہمت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سیسے یا قلعی کا لوٹا ہے تو مال اور نعمت پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوٹا نو (9)وجہ پر ہے :
(1) عورت 
(2) خادم 
(3) کنیز
(4) دین کا قیام
(5) جسم کی درستی 
(6) عمر دراز
(7) مال 
(8) خیر و برکت
(9) عورتوں کی طرف سے میراث۔ 
اور کوزہ لٹکانے والے کو برادہ کہتے ہیں اور اس کی تاویل سردار اور امیر زادی ہے۔