تعبیرخواب

کوشک (محل)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ محل میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا چاہا ہوا مال حاصل ہو گا۔ خاص کر اگر محل خشت خام یا مٹی کا ہے۔ اور اگر پختہ اینٹ یا مٹی کا ہے تو مال پر دلیل ہے۔ لیکن اس کے دین میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو محل دیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بادشاہ سے مال حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا محل خراب ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال تلف ہو گا۔ اور دیکھے کہ اس کے محل میں آگ لگی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ صاحب خواب سے تاوان لے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں محل آٹھ وجہ پر ہے:
(1) نعمت 
(2) ولایت 
(3) مرتبہ
(4) ریاست 
(5) بزرگواری
(6) بادشاہی
(7) راحت
(8) محل کی بلندی اور خوابی کے مطابق خوشی اور شادی اور مرتبہ حاصل کرے گا۔