تعبیرخواب

کوہ (پہاڑ)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر اپنے آپ کو بلند پہاڑ پر دیکھے اور جانے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بزرگ آدمی اپنی پناہ میں لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کو اس کی جگہ سے کھینچا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے پہاڑ پر مقام کیا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر مشکل سے پہاڑ پر چڑھا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے اترا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبے کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر مقام بنایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ بادشاہ سے عزت پائے گا اور اس کا مقرب ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اذان دی ہے اور نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خیرو خوبی سے ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہاڑ اور محل کے اوپر جانا مراد کے پورے ہونے پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو نیچے اترتا ہوا دیکھے تو اول کے خلاف تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کے دامن پر گرا ہے۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کے دامن پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے موافق کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اس کی ہمراہی میں بادشاہی لوگ ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ نے اپنی جگہ سے حرکت کی ہے اور پھر قرار پایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں کوئی بڑا آدمی بیمار ہو گا اور پھر شفاء پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے آسانی کے ساتھ پہاڑ کھودا ہے۔ دلیل ہے کہ جلدی عطا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مٹی کا پہاڑ ہے دلیل ہے کہ اس کو کنجوس سراد سے طمع ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وہ کوہ کاف پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہوئی ہے۔
اور اگر دیکھے کہ کوہ طور پر ہے۔دلیل ہے کہ بادشاہ کو اس پر بھروسہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر اپنے آپ کو کوہ عرفات پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا اور گناہ سے پشیمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوہ لبنان پر ہے۔ دلیل ہے کہوہ علما اور صلحاء سے صحبت رکھے گا اور اگر دیکھے کہ تاریک پہاڑ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ہلاکت کا خوف ہے۔
اور اگر دیکھے کہ وہ کسی پہاڑ میں بد راہ ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے یا قید خانہ میں جائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو روشن پہاڑ پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ویران پہاڑ پر ہے اور پتھر بکھرے ہوئے ہیں ا ور وہ مشکل سے چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ظالم بادشاہ سے خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دو پہاڑوں میں چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ دو بڑے آدمیوں سے وسیلہ بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ میں سوراخ ہے اور وہ اس سوراخ کے اندر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سوراخ سے کوئی چیز نکالی ہے۔ دلیل ہے بادشاہ سے عطا پائے گا۔
حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پہاڑ کے اوپر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ آدمی کی خدمت میں مشغول ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ کئی پہاڑوں سے پتھر لئے ہیں اور ہر ایک پتھر اپنی جگہ پر پھینکتا تھا اور اس کو وہاں سے لیتا تھا اور پہاڑ کے اوپر رکھ دیتا تھا دلیل ہے کہ مال کو قہر سے جمع کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ وہ پہاڑوں سے ایک کنارے میں جگہ لیے ہوئے تھا دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی بڑے آدمی کی خدمت کرے گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر پختہ اینٹوں اور چونے کی سیڑھی بنی ہوئی ہے اور وہ اس پر سے پہاڑ کی چوٹی پر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد جلدی حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کچی اینٹ اور گارے کی ہے تو اس کی عمدہ تاویل ہے۔ اور اگر سیڑھی تانبے کی ہے تو بد ہے۔ اور اگر بھرت کی سیڑھی ہے تو اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب خاص ہو گا اور بہت سا مال پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہاڑ کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ 
(1) بادشاہ 
(2) منشی کا کام
(3) فتح پانا 
(4) بلندی حاصل کرنا
(5) سرداری پانا۔