تعبیرخواب

گوہر ( موتی)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موتی کا دیکھنا خوبصورت، دولت مند عورت کو دیکھنا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس موتی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے موتی ہیں دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ موتی بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے شغل میں مشغول ہو گا اور دلالی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بعض موتیوں میں سوراخ ہیں اور بعض کی بابت علم نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری اور بیوہ عورتوں کی دلالی کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید موتی فرزند ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید موتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں موتی کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے:
(1) مال 
(2) علم
(3) مشہور فرزند
(4) بیش قیمت چیز 
(5) خوب صورت عورتیں
(6) فائدہ مند بات
(7) خیرو برکت
(8) نیک کام کرنا۔
اور اگر صاحب خواب پارسا نہیں ہے تو اس کے لئے پشیمانی پر دلیل ہے اور خواب میں گوہر فروش صاحب علم و حکمت ہے۔