تعبیرخواب

لباچہ (لبادہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لبادہ دیکھنا نیکی اور دین کی پائیداری ہے خاص کر اگر سبز ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سیموریا سنجاب کا لبادہ ہے۔ دلیل ہے کہ دیانت دار مرد کی پناہ میں آئے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز لبادہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو با امانت شخص سے نفع پہنچے گا۔ اور اگر سرخ پہنا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ کوئی اندوہ اور مصیبت پائے۔ اور اگر سفید ہے تو مصلح اور تونگر شخص سے نفع پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور اگر نیلے رنگ کا پہنا ہوا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر سیاہ پہنا ہوا ہے اور صاحب خواب قاضی یا خطیب ہے۔ دلیل ہے کہ خیر اور نیکی پائے گا اور اگر قاضی اور خطیب نہیں ہے تو نقصان اور بے حرمتی پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ریشم کا لبادہ مردوں کے لئے نقصان دلیل ہے اور عورتوں کے لئے خوشی ہے اور عنابی رنگ کا لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک ہے اور سفید فراک خیر اور نیکی پر دلیل ہے اور خواب میں تنگ لبادہ نقصان مال پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ سوئی لبادہ مردوں اور عورتوں کے لئے نیک ہے اور خواب میں لبادہ چار وجہ پر ہے ۔ (1) عورتیں (2) امانت داری (3) کاموں کی درستی (4) خیرو منفعت۔