تعبیرخواب

لفاح الشمامہ (دستنبویہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ دستنبویہ کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔اور اگر کسی کو دی ہے تو وہ بیمار ہو گا۔ اور اگر اس کی بو سونگھی ہے تو خوشی کی باتیں سنے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی دستنبویہ ہے تو مال پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں دستنبویہ چھ وجہ پر ہے: (1) اچھی بات (2) مال (3) فرزند (4) دوست (5) رفیق (6) خلاف