تعبیرخواب

لک

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس لک ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کمینہ سے اس کو نفع حاصل ہو گا۔ اگر دیکھے کہ لک کو آگ پر رکھا ہے اور دھواں نکلتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام و نام نیکی کے ساتھ ملک میں مشہور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لک کھایا ہے تو غم ناک ہونے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ چھری اس کے ہاتھ میں ہے اور اس کے ساتھ جوڑ کر مضبوط کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ دو دانا اور پارسا شخصوں میں صلح کرائے گا۔