تعبیرخواب

لوبیا (ایک سبزی ہے)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوح محفوظ عام تاویل میں بادیانت شخص ہے جو اپنے مال کو راہ خدا میں خرچ کرتا ہے
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوح محفووظ کی تاویل علم اور حکمت اور قرآن مجید ہے۔ اگر دیکھے کہ لوح محفوظ چھوٹی اور حقیر ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔ اگر دیکھے کہ لوح محفوظ پر کچھ لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوح پر چلتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کسی بڑے بادشاہ سے کام پڑے گا اور وہ اس میں حاکم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا نام لوح محفوظ پر لکھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوح محفوظ دیکھنا چھ وجہ پر ہے :
(1) زیادت
(2) فرزند
(3) علم 
(4) ہدایت 
(5) حکومت 
(6) حکمت۔