تعبیرخواب

لوزینہ (بادام والی چیز)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ لوزینہ شکر کے ساتھ منہ میں رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے لطیف بات سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بہت سا لوزینہ کھایا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو لوزینہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اچھی بات کہے گا یا اس کے لئے نیک کام کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوزینہ کھانا مال اور نعمت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لوزینہ کھایا ہے خریدا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے اس قدر مال اور نعمت حلال پائے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو لوزینہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو مال اور نعمت دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوزینہ اس سے ضائع ہوا ہے یا چوری ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کے مال کا نقصان ہو گا۔