تعبیرخواب

لوید (بڑا دیگچہ)

لوید تانبے کا بڑا دیگچہ خواب میں گھر کا خدمت گار ہے۔ جس کی اصل عیسائی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں نیا اور بڑا دیگچہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم با امانت ہو گا۔ اور اگر پرانا اور میلا اور چھوٹا ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بڑا دیگچہ گر کر ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ خادم مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے بڑے دیگچہ میں سوراخ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار ہو گا اور اگر صاف پانی سے پر دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ خدمت گار اس کو فائدہ ہو گا۔ اور اگر بڑا دیگچہ کھانے کی چیزوں سے پر دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے دیگچہ میں سے اس نے ان چیزوں کو کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خدمت گار سے خیراور منفعت حاصل ہو گی۔