تعبیرخواب

ماست (دہی)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں میٹھا دہی خیر اور منفعت پر دلیل ہے۔ اور ترش غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دہی ایسا مال ہے جو سفر میں حاصل ہوتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دہی کھایا ہے خاص کر اگر شیریں ہے تو سفر سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دہی سے مکھن نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر مال حاصل ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے میٹھا دہی کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال حاصل کرے گا اور ترش دہی غم و اندوہ ہے۔