تعبیرخواب

مبرد (سوہان۔ ریتی)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سوہان ہے اور اس سے زنگار اتار رہا ہے دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر کشادہ ہو گا۔ خاص کر اگر لوہا اس کی ملک ہے اور اگر دیکھے کہ پاکیزہ اور روشن لوہے کو کسی چیز سے رگڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے ذلت اور نقصان دیکھے گا۔ اور بعض نے بیان کیا ہے کہ سوہان نرم بات ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا سوہان ٹوٹا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا اور درست نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ گھر کے تانبے کے برتن سوہان سے اجلے کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے کوئی چیز گھر کے خادم کو ملے گی۔ یا اس کی وجہ سے خادم کام سے خلاصی پائے گا۔