تعبیرخواب

مطہرہ (لوٹا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیا لوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر سے خیرو منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوٹا پرانا اور شکستہ ہے تو اس کی تاویل اوّل کے خلاف ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوٹا تین وجہ پر ہے:
(1) سفر 
(2) مال
(3) زندگانی ۔