تعبیرخواب

مثقبہ (سنبہ ، برما)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ برمے سے کسی لکڑی یا درخت میں سوراخ کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مکر اور حیلہ سے کوئی چیز لے گا اور بعض نے کہا ہے کہ اس کا مقصود حاصل ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ علم کی مجلس میں روتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں مشغول ہو گا اور اس سے خوش ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو غمگین ہونے پر دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس پر مجلس علم میں حال آیا ہے اور بے ہوش ہو گیا ہے کہ عقل جاتی رہی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی کام در پیش ہو گا جس میں سرگشتہ اور حیران ہو گا۔ لیکن نتیجہ بہتر ہو گا۔