تعبیرخواب

مخنث (ہیجڑا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ ہیجڑا ہوا ہے۔ اور عورتوں کی زینت سے اپنے آپ کو آراستہ کیا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خوف اور دہشت ہو گی اور بلا میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے عورتوں کا کپڑا اپنے جسم سے اتارا ہے اور مردوں کا لباس پہنا ہے اور مردوں کے حال پر واپس آیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوف اور بے چارگی اور بلا اس سے دور ہو گی۔
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کی بیٹھک ہیجڑوں میں ہے۔ دلیل ہے کہ مفسدوں سے میل جول رکھے گا اور اگر دیکھے کہ ان میں مقیم ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اہل فساد کی صحبت سے جدا ہو گا۔