تعبیرخواب

مرد معروف (معلوم شخص)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں معلوم شخص کو بیداری کی طرح دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا نصیب ہو گا اور خیر اور بزرگی پائے گا۔
اور اگر جوان دیکھے کہ اس کے بال سیاہ سے سفید ہو گئے ہیں۔ دیانت اور اس کے دین کی آہستگی پر دلیل ہے۔ اور اگر معلوم بوڑھی کو دیکھے کہ اس کے بال سیاہ ہو گئے ہیں اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں کسی بوڑھے کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی دیانت اور دین کی آہستگی پر اور نیکی حاصل کرے گا۔ اور اگر جوان مرد کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی سے زحمت اور نفرت پہنچے گی۔ اور اگر کسی ضعیف شخص کو دیکھے کہ اس کے ساتھ سرد باتیں کرتاہے۔ دلیل ہے کہ اسی صفت کے آدمی کے ساتھ جھگڑا کرے گا اور اس پر فتح پائے گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ وہ بچہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ جہالت کا کام کرے گا اور لوگ اس کو ملامت کریں گے۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی عورت کے قضیب ہے جیسے مردوں کا ہوتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا ہو گا جو اہل بیت کا سردار ہو گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ اس کی فرج ہے جیسی کہ عورتوں کی ہوتی ہے۔ یہ اس کی ذلت و خواری اور بد حالی پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوڑھے آدمی کو دیکھنا دولت اور بخت ہے۔ اور جواب شخص کو دیکھنا مکر اور حیلہ اور مکروہ چیز کو دیکھنا ہے۔