تعبیرخواب

مردار سنگ

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مردار سنگ کو دیکھنا بیماری ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردار سنگ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیماری سے خوف ہلاکت ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردار سنگ کسی کو بخشا ہے یا اس نے بیچا ہے دلیل ہے کہ رنج اور بیماری سے امن میں ہو گا۔ اور مردار سنگ زرد رنگ کا بیماری اور اندوہ ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مردار سنگ دیکھنا تین وجہ پر ہے:
(1) رنج 
(2) بیماری 
(3) عذاب او شکنجہ ۔