تعبیرخواب

مردمان (لوگ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں نے بہت سے سبز کپڑے پہنے ہیں۔ تو یہ اس کے آرام اور پاک دین اور خوشی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لوگ سیاہ اور میلے کپڑے رکھتے ہیں ۔ اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ان کے کپڑے نیلے ہیں تو مصیبت اور اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نئے اور فراخ کپڑے رکھتے ہیں تو عیش اور فراخی نعمت پر دلیل ہے۔