تعبیرخواب

مذکر(نصیحت دینے والا)

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لوگوں کو نصیحت دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خوشی ہو گی۔ اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اپنے دشمن کو مغلوب کرے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کو نصیحت دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس میں صلاح دین اور آخرت کی نجات ہے اور دین و دنیا کی اس میں بشارت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا ناصح ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو حق تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنی چاہئے اور توبہ کرے تا کہ شر اور فتنہ سے پناہ میں رہے۔
* مذی :۔
شہوت بازی میں منی سے پانی نکلتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں مذی کا پانی نکلتے دیکھنا اسی قدر کے مطابق شادی اور خوشی ہے۔ 
* مرجان (مونگا) :۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں مونگا فرزند ہے۔ اگر سرخ ہے تو فرزند خوب صورت ہو گا۔ اور اگر مرجان بہت سے جواہرات کے ساتھ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت حاصل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے خواب میں مرجان کا دیکھنا چار وجہ پر ہے:
(1) عورت 
(2) زینت 
(3) جمال
(4) خادم کی طرف سے مال۔