تعبیرخواب

مردہ چیزے دادن(مردے کا کوئی چیز دینا)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ اس کو کوئی دنیا کا سامان دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں سے کسی چیز کے پہنچنے کی امید نہیں رکھتا ہے۔
اور اگر دیکھے کہ مردے نے اس کو کوئی چیز کھانے یا پینے کی دی ہے اور اس نے کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ حلال کی روزی پائے گا اور اگر نہ کھائے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
اور اگر دیکھے کہ مردے نے اپنے کپڑوں میں سے اس کو کچھ دیا ہے اور اس نے پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو مال و جان سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر کپڑا نہیں پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اس دنیا سے رحلت کرے گا۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ مردے نے اس کو دو کپڑے دئیے ہیں اور اس نے پہن کر اتارے ہیں اور پھر لوگوں کو دئیے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا نقصان نہ ہو گا۔ بلکہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا کسی کو دیا ہے اور کہا ہے کہ کپڑا سی یا جلا یا نگاہ میں رکھ دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔
اوراگر دیکھے کہ مردے نے اس کو عاریتا کپڑا دیا ہے اور پھر اس سے طلب کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس مردے کا برا کام ہو گا۔اوراگر مردے نے اس کو پرانا کپڑا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب درویش ہو جائے گا۔ اور اگر اس کو نیا کپڑا دیا ہے دلیل ہے کہ عزت اور بزرگی پائے گا۔
اورا گر مردے نے اس کو قرآن مجید یا فقہ وغیرہ کی کتاب دی ہے۔ دلیل ہے کہ خیرات اور عبادات کی توفیق پائے گا۔ اور اگر مردہ کپڑے بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ کپڑا گراں ہو گا۔ اور اگر کچھ مردے کو بخشا ہے اور اس نے قبول نہیں کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ضرور نقصان پہنچے گا۔