تعبیرخواب

مردہ نالیدن(مردے کا رونا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی مردے کو بد حال اور روتا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ دنیا میں جو اس نے برا کام کیا ہے۔اس کی بابت اس سے سوال ہوا ہے۔ اور اگر مردے کو بیمار دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سے دین اور ایمان کا سوال ہو گا۔ اور اگر مردہ درد سر سے روتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نے دنیا میں جو تکبر کیا ہے اس کااس سے سوال ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جو اس نے ماں باپ کے حق میں قصور کیا ہے اس کا اس سے سوال ہو گا۔
اور اگر مردہ دانتوں کی درد سے روتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے غیبت کی بابت سوال ہو گا۔ اور اگر آنکھ کی درد سے روتا ہے دلیل ہے کہ جو اس نے دنیا میں لوگوں کے عیال پر نظر بد کی ہے اس کی بابت اس سے سوال ہو گا۔اور اگر درد کان سے روتا ہے تو بری باتیں جو اس نے سنی ہیں ان کی بابت سوال ہو گا اور اگر ہاتھ کی درد سے روتا ہے۔ دلیل ہے کہ جو کچھ اس نے عورتوں یا بھائیوں کے حق میں کیا ہے۔ اس کا اس سے سوال ہو گا۔ اور اگر مردہ درد پہلو سے روتا ہے۔ دلیل ہے کہ جو کچھ اس نے عورتوں کے حق میں کیا ہے اس کا اس سے سوال ہو گا۔ اور اگر مردہ درد پہلو سے روتا ہے۔ دلیل ہے کہ جو کچھ اس نے عورتوں کے حق میں کیا ہے اس کا اس سے سوال ہو گا۔ اور اگر درد پشت سے روتا ہے دلیل ہے کہ اس سے ماں باپ کے حق کی بابت سوال ہو گا۔ اور اگر عضو تناسل کی درد سے روتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا میں جو اس نے زنا اور فساد کیا ہے اس کی بابت اس سے سوال ہو گا۔ اور اگر سرین کی درد سے روتا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا میں جو کچھ اس نے سفر اور حضر میں خویشوں کے حق میں کیا ہے اس کی بابت اس سے سوال ہو گا۔اور اگر مردہ درد پاؤں اور پنڈلی کی وجہ سے روتا ہے۔ دلیل ہے کہ جو کچھ اس نے دنیا میں کیا ہے اس کی بابت اس سے سوال ہو گا۔