تعبیرخواب

از پس مردہ شدن(مردہ کے پیچھے جانا)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مردے کے پیچھے جانا اگر مصلح اور پارسا ہے تو اس کی راہ اختیار کرے گا۔ اور اگر فاسق ہے تو اس کی راہ اور عادت پکڑے گا۔ اگر نہ جانے کے مردہ مفسد ہے یا مصلح ہے اور اس کے پیچھے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور آخر کار شفا پائے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس مردے نے آواز کا جواب دیا ہے اور اس کو نہیں دیکھا۔ دلیل ہے کہ دنیا سے جلدی سفر کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مردے کے پیچھے کسی نا معلوم مکان میں گیا ہے دلیل ہے کہ مرے گا اور اگر اس نے مردے کو کہا کہ فلاں وقت میرے پاس آنا اور اس نے کہا کہ آؤں گا۔ اگر مردہ مصلح اور راست گو ہے تو اسی وقت جب کہا ہے مرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ مردے نے اس کو ڈرا کر اپنے پاس بلایا ہے اور اس کو منع نہیں کر سکا ہے تو اس کی وفات پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردہ کو اپنے پاس بلایا ہے اور خود اس کے گھر نہیں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردے اس کو بازار میں لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کسب اور معاش نیک ہو گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو مردوں کے درمیان دیکھے۔ دلیل ہے کہ نیک باتوں کا امر کرے گا اور بری باتوں سے رکے گا اور لوگ اس کی بات نہ سنیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی مردے کے ساتھ دوستی ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور سفر میں دولت اور اقبال اور شادی اور خوشی کو پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مردوں کے درمیان ہے۔ چنانچہ اس کے سوا اور کوئی بھی زندوں میں سے ان میں نہ تھا۔ دلیل ہے کہ فاسدین کے گروہ میں بیٹھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بھی ان کی طرح مردہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں بھی فساد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مردوں کی جماعت کھانا کھاتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں کھانا گراں ہو گا۔
حضرت حافظ معبر ؒ نے فرمایا ہے۔اگر کوئی دیکھے کہ وہ مردے کے کسی حصہ کو کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ زمین سے خزانہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نامعلوم مردوں کو تلوار سے مارتا ہے۔ اگر مصلح تو لوگ اس کے ہاتھ پر توبہ کریں گے اور برے کاموں سے رکیں گے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ لوگوں سے بحث اور مناظرہ کر کے سب کو دلائل سے قائل کرے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ اس کی رہبری کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ شریعت کا رستہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ اپنے آپ کو دھوتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش سے نجات پائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردے کو زمین پر گھسیٹا ہے۔ دلیل ہے کہ حرام کی کمائی کرے گا اور بہت سا مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے دلیل ہے کہ چمڑہ رنگنے والوں کا کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کے ساتھ ایک گھر میں سویا ہے دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔