تعبیرخواب

تاویل کفن مردہ(مردے کے کفن کی تاویل)

حضرت جعفر کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ معلوم مرد کو کفن کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس دنیا میں مردے کا طریقہ پکڑے گا۔ اگر عالم تھا تو علم میں اور اگر مالدار تھا تو مال میں۔ا وراگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مردے کا کفن اتارا ہے دلیل ہے کہ وہ مردہ تو اپنی قبر میں زندہ ہے اور اس مردے کا حال نیک ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مردے کو کفن دیا ہے دلیل ہے کہ مردے کے خویشوں کو کپڑا دے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لباس مردہ تین وجہ پر ہے :
(1) مال 
(2) مشکل کام کا ظاہر ہونا 
(3) دین کا فساد۔
اور اگر دیکھے کہ مردے نے نگاہ کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ لیکن اس کے گھر میں خرابی پڑے گی۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ زندہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر ظاہر ہو گا۔ چنانچہ اگر معطل ہے تو کام پائے اور اگر بادشاہ ہے تو اس کا علم اور حکمت زیادہ ہو گی اور جو امید ہے پوری ہو گی۔ اور اگر کسی شغل میں تردد ہے تو پورا ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے فاماتہ اللہ ماءۃ عام ثم بعثہ لا یۃ (اللہ تعالیٰ نے اس کو سو سال مار رکھا پھر اس کو اٹھایا)
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کوئی بڑا آدمی یا کوئی عالم زندہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مذہب اور اس کی خصلت زندہ ہو گی۔ خواب نیک ہو یا بد۔
اوراگر دیکھے کہ اس کو مردے نے بغل میں لیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور صاحب خواب کا کام بہتر ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کوئی چیز مردے کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ چیز مہنگی ہو گی۔ اور اس کا نرخ گراں ہو گا۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ مردہ بخشا ہوا اور شہید ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ اس سے کھانا مانگتا ہے۔ دلیل ہے کہ مردہ اس سے صدقہ کی امید رکھتا ہے۔