تعبیرخواب

مرغابی

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مرغابی کے دوسرے مرغوں سے تاویل بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغابی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ مال و نعمت اور بزرگی پائے گا اور دلی مراد کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی مرغابیاں جمع ہو ئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ مرغابی معیشت ہے اور اگر دیکھے کہ مرغابی پکڑی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور بزرگی پائے گا۔ اور اس کی ہڈی مال اور نعمت ہے۔
حضرت جابر مغربیؒ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ لوگوں نے کسی جگہ مرغابی رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ مصیبت اور غم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغابی کا بچہ پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے۔دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ مرغابی کا خواب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے:
(1) مال 
(2) بزرگی
(3) ریاست
(4) حکومت۔
کیونکہ مرغابی گاہے پانی میں اورگاہے زمین پر ہوتی ہے۔ اس وجہ سے مرغابی خواب میں دیکھنے والا ہر ایک طرح کی مراد کو جو وہ چاہتا ہے پائے گا۔